اپنی پیدائش کی تاریخ کی حساب سے اپنا برج اور سیارہ جانیں اور آج آپ کا دن کیسے گزرے گا اور اس کی پیشن گوئی جانیں۔
21 دسمبر سے 19 جنوری کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج جدی اور سیارہ زحل ہے۔ ایسے افراد کا آھ مورخہ 7 جنوری کو اندرون خانہ سازشیوں کے جال کا سامنا کر پڑسکتا ہے۔ اس لیے محتاط رہیں اور کوئی بھی قدم ہوشیاری سے اُٹھائیں۔ اپنے اہل خانہ بالخصوص بچوں کو اپنے فیصلوں میں ساتھ رکھیں۔ ان کے ساتھ وقت گزاریں اور فاصلے دور کریں۔
20 جنوری سے 18 فروری کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج دلو اور سیارہ زحل ہے۔ آج کے دن نظرِبد لگنے کا خدشہ ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کے لیے صدقہ دیں، نظر اتاریں۔ کسی پر بھروسہ کریں۔ چاروں جانب نظر رکھیں۔
19 فروری سے 20 مارچ کے دوران پیدا ہونے والوں کا برج حوت اور سیارہ مشتری ہے۔ آج آپ لوگوں کا برا وقت ختم ہوا اور ایک اچھا مستقبل آپ کی راہ دیکھ رہا ہے۔ بسم اللہ کیجے اور اپنی زندگی آپ خوشگوار بنائیں۔
21 مارچ سے 20 اپریل کے درمیان کی تاریخ پیدائش والوں کا برج حمل اور سیارہ مریخ ہے۔ آج آپ نے تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جو قسمت میں لکھا ہے وہ آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ سوچ سمجھ کر قدم اُٹھانا، جلد بازی سے نقصان ہو سکتا ہے۔
جن کی تاریخ پیدائش 21 اپریل سے 20 مئی کے درمیان ہیں وہ ایسے معاملے کا شکار ہیں جس کا وہ کسی سے ذکر بھی نہیں کر سکتے ہیں لیکن اب پریشان نہ ہوں آج سے یہ سلسلہ ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔
21 مئی سے 20 جون کے درمیان کی تاریخ پیدائش والوں کا برج جوزہ اور سیارہ عطارد ہے۔ آپ نے جن معاملات کو سر پر سوار کیا ہوا ہے وہ بے بجا ہے۔ اللہ آپ کو مشکل سے نکالنے کے اسباب پیدا کر رہا ہے۔ بس آپ مایوس نہ ہوں۔
برج سرطان اور سیارہ چاند کے حامل افراد کی تاریخ پیدائش 21 جون سے 20 جولائی کے درمیان کی ہوتی ہے۔ آج کے دن آپ کو اپنے معاملات سیدھا کرنے کا موقع ملے گا۔ اپنے حالات کا از سر نو جائزہ لیں اور درست ترین فیصلے کریں۔
جن افراد کی تاریخ پیدائش 21 جولائی سے 21 اگست کے درمیان ہیں ان کا برج اسد اور سیارہ شمس ہے۔ ان افراد کو اپنے کردار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیوں کہ آپ کی عزت میں کمی آپ کے اپنے رویے، غیر سنجیدگی اور برتاؤ کی وجہ سے ہے۔ ایک چپ سو سُکھ کے مقولے پر عمل کریں۔
22 اگست سے 22 ستمبر کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کا برج سنبلہ اور سیارہ عطارد ہے۔ آج آپ لوگوں کے لیے نیک دن ہے۔ کسی بھی مشکلات کا شکار کیوں نہ ہوں وہ اب ختم ہونے کے دن آگئے۔
برج میزان اور سیارہ زہرہ کے حامل افراد یعنی 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک کی تاریخ پیدائش والے آج صبر سے کام لیں۔ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ اپنی جگہ تبدیل نہ کریں اور نہ کسی جگہ رقم لگائیں۔ ابھی کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری مہنگی پڑسکتی ہے۔
23 اکتوبر سے 22 نومبر کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج عقرب اور سیارہ مریخ ہے۔ آپ لوگ کسی بھی انجان کے ساتھ شراکت داری سے گریز کریں۔ بڑا نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔
اسی طرح 23 نومبر سے 20 دسمبر تک کی تایخ پیدائش کے حامل افراد کا برج قوس اور سیارہ مشتری ہے۔ الگ راستے کا انتخاب کرتے ہوئے بہت سوچ و بچار سے کام لیں۔ یہ آپ کے لیے مشکلیں پیدا کرسکتا ہے۔ استخارے سے بھی مدد لیں۔