کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

قومی ٹیم پر خلاف سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فی صد اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچ پوائنٹ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا


ویب ڈیسک January 07, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فی صد اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچ پوائنٹ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی کی میڈیا ریلیز کے مطابق ایلیٹ پینل میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے پاکستان پر یہ جرمانہ مقررہ وقت میں پانچ اوور کم کروانے پر عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اگر مقررہ وقت میں ٹیم متعین کردہ اوورز کرانے میں ناکام رہتی ہے تو کھلاڑیوں پر ہر اوور کے بدلے پانچ فی صد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید برآں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پلیئنگ کنڈیشن کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایسی صورت میں ہر اوور کے بدلے ٹیم کا ایک پوائنٹ کم کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں