سائنسدان نے نودریافت شدہ مکڑیوں کے نام گانوں پر رکھ دیے

گزشتہ ماہ شائع ہونیوالا مقالہ وائرل ہونے کے بعد سے ڈھائی کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے


ویب ڈیسک January 08, 2025

ایک چینی سائنس دان نے مکڑی کی 16 نئی اقسام کے نام مشہور گلوکار جے چاؤ کے گائے گانوں پر رکھ دیے۔

چین کی ٹونجرین یونیورسٹی کے ایک پروفیسر می شیاؤچی نے جرنل زولوجیکل ریسرچ میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں نودریافت شدہ مکڑیوں کے متعلق بتایا۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں شائع ہونے والا مقالہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ویئبو پر وائرل ہوگیا اور جس کو گزشتہ بدھ کے بعد سے 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مقالے کے وائرل ہونے کے بعد سے صارفین نے 44 سالہ پروفیسر می کو گلوکار کا ’حتمی مداح‘ قرار دے دیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان 16 نودریافت شدہ مکڑیوں کا نام رکھنے میں کافی وقت لگا اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ کوئی نام دو بار تو نہیں آ رہا۔ گانوں کے عنوان پر نام رکھنے سے یہ عمل تیز اور سادہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ روز مرہ کی زندگی میں جے چاؤ کے گانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں