ممبئی: بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کے ساتھ تعلقات کے بعد اب ایک اور اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کے ساتھ تعلقات کے بعد اب شبھمن گل کو ایک اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں۔
اس بار بھارتی کرکٹر کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی کی کہ وہ اور اداکارہ ردھیما پنڈت ڈیٹنگ کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں دسمبر 2024 میں ایک دوسرے سے شادی کرنے والے ہیں۔
فلم سکندر کا مقدر میں جلوہ گر ہونے والی ردھیما نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس افواہ کے حوالے سے سب کچھ واضح کیا اور سچ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار بھی شبھمن سے نہیں ملیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی معلوم ہے کہ چیزیں یہاں تک کیسے پہنچیں۔