کے پی اسمبلی کا فل ہاؤس کمیٹی اجلاس، قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت پر غور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت فل ہاؤس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک January 07, 2025
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی—فوٹو: ایکسپریس

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت اور سفارت شات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ کے پی کی زیرصدارت اجلاس میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیش رفت کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ذیلی کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیش رفت کے لیے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ تجاویز اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی، فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کارروائی کے لئے وفاق کو بھیجے گی۔

اسی طرح صوبائی حکومت سے متعلق مسائل ضروری کارروائی کے لیے صوبائی حکومت اور دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں