ڈی آئی خان:
ضلع لکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ضلع لکی کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں خانہ کلہ کے قریب پل کے نیچے نصب آئی ای ڈی بم کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) محمد جواد اسحاق کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی تھانہ تجوڑی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ایس اہلکاران نے انتہائی حکمت عملی سے بارودی مواد آئی ای ڈی بم کو کامیابی کے ساتھ برآمد کر لیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم بی ڈی ایس اسکواڈ نے 15 کلو بم ناکارہ بنا کر شرپسندوں کی بزدلانہ حرکت اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔