لاہور، نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے، لاہور پولیس


ویب ڈیسک January 07, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیاددتی کا مقدمہ تھانہ ہئیر میں متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ طالبہ کی والدہ نے بیان میں کہا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے اتوارکواضافی کلاسز کے لیے نویں جماعت کے طلبہ کوبلایا تھا لیکن باقی طلبہ کو واپس بھیج متاثرہ لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کرڈالی۔

طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو دو روز گزر گئے ہیں مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں