فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بڑی تبدیلی کے لیے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام سے فیکٹ چیکرز کو ختم کرنے جا رہی ہے


ویب ڈیسک January 08, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام سے فیکٹ چیکرز کو ختم کرنے جا رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ فیکٹ چیک کے بجائے اب ادارہ ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم (جیسا کہ ایکس استعمال کرتا ہے) کے ذریعے صارفین کی جانب سے کسی خبر کے جھوٹا اور گمراہ کن ہونے کے حوالے سے رپورٹ کیے جانے پر انحصار کرے گی۔

اس اقدام کے بعد صارفین پلیٹ فارم پر دیگر اقسام کا سیاسی مواد بھی شیئر کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اب ایسے عنوانات پر زیادہ فعال انداز میں نگرانی نہیں کی جائے گی بلکہ صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کی جانے والی ان تبدیلیوں کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر آزادی اظہار میں اضافہ ہو سکے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اسٹوریز کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوشش اچھی نیت سے کی گئی تھی لیکن یہ حد سے تجاوز کر گیا اور اس سے لوگوں کی پوسٹنگ پر غلط پابندی عائد ہونا شروع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں