نیپرا نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے تک کی معمولی کمی کردی۔
نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز صارفین کیلیے فی یونٹ 75 پیسے قیمت کم کی ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، صارفین کو یہ فائدہ جنوری کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، پری پیڈ صارفین اور زرعی صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔
نیپرا نے اکتوبر کیلیے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 49 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا فیصلہ سنایا، اس سے کے الیکٹرک کے صارفین کو مجموعی طور پر 843 ملین روپے کا فائدہ ملے گا، جو جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔