وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پی اے ایف بیس فیصل کراچی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے پی ٹی اور آغا خان یونیورسٹی میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم سے بزنس کمیونٹی اور دیگر وفود ملاقاتیں بھی کریں گے۔