سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی، کیسز کے چالان طلب

شبلی فراز، عثمان ڈار، شہریار آفریدی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش


ویب ڈیسک January 08, 2025
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

عدالت نے آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچہری عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، عثمان ڈار، شہریار خان آفریدی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام کیسز کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی حاضری لگائی اور آئندہ تاریخ پر ان کیسز کے چالان طلب کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں