عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت سے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے


ویب ڈیسک January 08, 2025

اسلام آباد:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔ عدالت نے دورانِ سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔

دورانِ سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی ۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2022ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں