پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پشاور:

ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔ پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے اس کو بھی معطل کیا تھا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا ہے تو پھر کیسے الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا؟۔ آپ کو چاہیے تھا کہ توہینِ عدالت درخواست کرتے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوٹس میں ایک فرق ہے۔ 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریش نوٹس جاری کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }