سابق پاکستانی کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر 

یونس خان چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے، 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے۔


ویب ڈیسک January 08, 2025
کرکٹ میں پاک بھارت مقابلوں کی اپنی کشش ہے، یونس خان فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یونس خان چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔ 

 اس حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مینٹور کی ذمہ داری دی ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 

واضح رہے کہ یونس خا ن اس سے پہلے 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں