عمران خان کو جیل میں کون سی سہولیات دستیاب نہیں؟ عدالت میں درخواست دائر

عدالت قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی درخواست


ویب ڈیسک January 08, 2025

راولپنڈی:

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی۔ اسی طرح انہیں مرضی کے اخبارات، کتابیں وغیرہ بھی فراہم نہیں کی جاتیں۔

سہولیات فراہمی کے لیے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کو ان کے ذاتی معالج کو چیک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بچوں سے ٹیلی فون پر بات،اخبارات کی فراہمی،ٹی وی بحالی کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں