پاکستان کی عزت و وقار کے خاطر حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، راجا ناصر عباس

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا عمل خوش آئند ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین


ویب ڈیسک January 08, 2025
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ حکومت معاہدے پر فوری عمل درآمد کرائے—فوٹو: فائل

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس عوام کی طاقت ہے، پاکستان کی عزت اور وقار کی خاطر مذاکرات کامیاب ہونا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ ملک کے مستقبل سے جڑا ہے، دیگر ممالک میں اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں تاکہ ملک کا امیج اچھا جائے، ہمارے ملک میں اربوں روپے لگا کر ملک کا امیج خراب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں جس نے 2 بول بولے، ان کو معافی مل گئی، پاکستان کے آئین سے بھی عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے، مذاکرات کا وقت بہت اہم ہے، ملک سینڈوچ بنتا جا رہا ہے، اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے، اس میں پاکستان کو بچانے کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا عمل خوش آئند ہے، یہ مذاکرات پاکستان کی تحریک کے اہم مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے موقع دیا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس عوام کی طاقت ہے، پاکستان کی عزت اور وقار کی خاطر مذاکرات کامیاب ہونا ضروری ہے، اس وقت ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عوام کو اچھے کی امید دلانی چاہیے، پاکستان کو اہل ہاتھوں میں دیا جائے تو ترقی کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو ساتھ بیٹھ رہے ہیں جنہوں نے گولیاں چلائی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تاکہ مذاکرات آگے بڑھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں