چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی کا وفد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گیا

وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ اور ایونٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا

کراچی:

آئی سی سی کا وفد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گیا، وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ اور چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وفد تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا جبکہ وفد کے ارکان زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کی 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دو میچز طے ہیں، 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 14 فروری کو فائنل ہوگا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کے تحت پہلا دورہ سیکیورٹی سربراہ ڈیوڈ ماسکر نے کیا تھا۔ پاکستان میں دوسرے دورے کے دوران سینیئر منیجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی نے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ تیسرا دورہ منیجر عون زیدی اور براڈ کاسٹنگ کے نگراں منصور منچ نے کیا تھا۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }