حکومت آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام

سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا، وزارت توانائی کی درخواست آئی ایم ایف نے مسترد کردی


ویب ڈیسک January 08, 2025
قرض ادائیگی کے مجوزہ منصوبے سے صارفین پرکوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

اسلام آباد:

حکومت آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے پر رائے مانگی تھی۔

آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے۔ ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جب کہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں