اننیا پانڈے کے امریکی ماڈل کے ساتھ تعلقات کے چرچے، اداکارہ نے شادی کا پلان بتا دیا
اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں
ویب ڈیسک |
January 08, 2025
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت سے گردش میں ہیں جب ان کی ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد اننیا اور واکر نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر ردعمل دینا اور سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کی، جس سے ان کے تعلقات کی افواہوں کو مزید ہوا ملی۔ تاہم اننیا اور واکر نے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی میڈیا کے ادارے سے بات کرتے ہوئے اننیا نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے آئندہ پانچ سالہ منصوبے بیان کیے۔
انہوں نے کہا، ’امید ہے کہ آنے والے 5 سالوں تک میں شادی شدہ ہوں گی، ایک خوشحال اور مستحکم گھر ہوگا، بچے پلان کر رہی ہوں گی اور بہت سے کتے بھی پالے ہوئے ہوں گے‘۔
اس سے قبل فلم فیئر سے گفتگو کے دوران اننیا نے طویل فاصلے کے تعلقات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس سے بلانکو سے ان کے رشتے کی افواہیں مزید بڑھ گئیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا، ’کبھی کبھار کچھ فاصلہ رکھنا صحت مند ہوتا ہے، 45 دن نہ ملنا اتنا برا نہیں۔ دوری دلوں کو قریب لاتی ہے۔‘
یاد رہے کہ اننیا بھارتی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں جن کی فلمیں ’کھو گئے ہم کہاں‘، ’کال می بے‘، اور ’کنٹرول‘ میں شاندار پرفارمنسز نے انہیں بالی ووڈ میں ایک الگ مقام دیا جبکہ وہ ماڈلنگ کیلئے بہترین تصور کی جاتی ہیں۔
Load Next Story
@media only screen and (max-width: 1024px) {
div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ {
margin-bottom: 15px;
}
}