ٹانک سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی  بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

متاثرہ بچی کے نمونے گزشتہ دسمبر کے مہینے پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے


ویب ڈیسک January 08, 2025
مہم کے دوارن کراچی میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے. فوٹو: فائل

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی  بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت  کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل تنہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، متاثرہ بچی کے نمونے گزشتہ دسمبر کے مہینے پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے، متاثرہ کیس کو گزشتہ سال کے کیسز میں شمار کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2024 میں کے پی میں ڈی آئی خان 10، ٹانک 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2 ، 2، ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی میں گزشتہ سال کے پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی جب کہ سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19، کے پی کے میں بھی 21، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں