بیرون ملک مفرور دہرے قتل میں ملوث اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
پنجاب پولیس نے 2025 کے ابتدا میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور دہرے قتل میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے دہرے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم 02 شہریوں کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم رفیع اللہ خان دہرے قتل کے مقدمہ میں 02 سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان پنجاب نے بتایا کہ پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
بیان کے مطابق پولیس گذشتہ برس سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر آر پی او سرگودھا و پولیس ٹیم کو شاباش دی، اور کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔