کراچی؛ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس افسران و اہل کار معطل

معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں کوبی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کی ہدایت


اسٹاف رپورٹر January 08, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس افسران و اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔

کرپشن اور فرائض میں  غفلت پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس سعود آباد برانچ میں تعینات7پولیس افسران واہلکاروں کومعطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا۔

معطل کیے گئےافسران میں سعود آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات انسپکٹر اشرف علی سومرو، انسپکٹر سعید محمد شاہ، سب انسپکٹرمحمد صدیق میمن ،سینئر کلرک محمد آصف علی ،اے ایس آئی محمد پناہ ، اے ایس آئی شاہد علی اورہیڈ کانسٹبل شہزاد گل شامل ہیں۔

تمام معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں کوبی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں