وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونی دونوں ممالک کے تعلقات میں پُل کا کام کرتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہوتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک پُل کا کام کرتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم فورمز کے ذریعے مسلسل دفاعی تعاون کے نتیجے میں دفاعی تعاون کے شعبے میںٹھوس پیش رفت ہوگی۔
وزیر دفاع اور ہائی کمشنر دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔