لاہور؛ اسپتال میں  ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ٹیکنیشن گرفتار

لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک January 08, 2025

لاہور:

اسپتال میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس  کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ  پیش آیا، جس کی اطلاع پر تھانہ گوالمنڈی میں ای سی جی ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لڑکی کے بھائی سید تابش کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزم نے ای سی جی روم میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے بچی کی والدہ کو بلڈ ٹیسٹ کے بہانے باہر بھیجا، اس دوران وہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا، تاہم بچی جان بچا کر نکلی۔

پولیس نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں