ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے جیتنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2020 سے اب تک کیوی ٹیم کی جیت کا تناسب سب سے زیادہ رہا

ہملٹن:

سال 2020 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ کیوی ٹیم کی جیت کا تناسب سب سے زیادہ رہا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 2020 سے اب تک نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر کل 19 میچز کھیلے جس میں سے 16 میں فتح حاصل ہوئی اور ایک میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

ہوم گراؤنڈ پر 16 میچز میں کامیابی ملنے پر نیوزی لینڈ کا جیت کا تناسب سب سے زیادہ 94.1 فیصد ہوگیا۔

اسی طرح، بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر میچز جیتنے کا تناسب 80فیصد، آسٹریلیا کا 78.9 فیصد اور پاکستان کا 73.7 فیصد ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }