گھر میں واردات کے لیے آیا چور روشن دان میں پھنس کر ہلاک
لیاقت آباد سی ایریا میں گھر کے روشن دان سے ایک شخص کی لٹکی ہوئی لاش ملی جو گھر میں داخلے کے دوران پھنس کر ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں گھرکے روشن دان سے ایک شخص کی لٹکی ہوئی لاش ملی، اطلاع ملنے پر مدد گار15 پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے لاش کو ایدھی رضا کاروں کے ہمراہ روشن دان سے اتارکر ضابطے کی کارروائی کے بعد عدم شناخت پرایدھی سردخانے منتقل کردیا۔
سپرمارکیٹ پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی تھا شبہ ہے کہ متوفی شخص مبینہ طور پرچوری کی نیت سے گھرمیں روشن دان سے گھرمیں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران اس کی گردن روشن دان میں پھنس گئی اور وہیں اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی تاہم پولیس اب بائیومیٹرک کی مدد سے متوفی کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔