زکریا ایکسپریس کو حادثہ؛ کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت گھنٹوں تاخیر کا شکار

دھند اور اوڈیرولعل پر زکریا ایکسپریس کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ریل گاڑیوں کی آمدورفت 8 گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہے


اسٹاف رپورٹر January 08, 2025

کراچی:

اندرون ملک دھند اور اوڈیرو لعل اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کے ڈی ریل منٹ کے بعد کراچی سے اندرون ملک متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔

پشاور سے رحمان بابا ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے، 7 بج کر 30 منٹ پر ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی،کراچی سے پشاور کے لیے رحمان بابا ایکسپریس دوپہر 12 کے بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر ساڑھے 6 گھنٹوں  کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح راولپنڈی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس صبح 8 بجکر 45 منٹ کے بجائے، دوپہر 4 بجے تقریباً 7 گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی،کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے،شام 7 بجے 5 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس صبح 10 بجکر 45 منٹ کے بجائے،شام 7 بجے 8 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے،شام 7 بج کر 15 منٹ پر 4 گھنٹے اور 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی،سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 9 بج کر 35 منٹ کے بجائے،دوپہر 4 بجکر 45 منٹ پر تقریبا 7 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے، رات 7 بج کر 45 منٹ پر تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے،شام ساڑھے 5 بجے ساڑھے 6 گھنٹوں سے تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس دوپہر 4 بجے کے بجائے،رات ساڑھے 8 بجے ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

لالہ موسٰی سے کراچی آنے والی ملت ایکسپریس دوپہر 12 بج کر 40 منٹ کے بجائے،شام 6 بجے 5 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے، رات سوا 9 بجے سوا 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،راولپنڈی سے تیز گام ایکسپریس صبح ساڑھے 10 کے بجائے،شام سوا 5 بجے ساڑھے 6 گھنٹوں سے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس شام ساڑھے 5 کے بجائے،رات ساڑھے 9 بجے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس ٹرین دوپہر 1بج کر 35 کے بجائے،شام 6 بج کر 45 منٹ پر تقریبا 5 گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے،رات ساڑھے 7 بجے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی،ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس صبح 8 بج کر 55 منٹ کے بجائے،شام 5 بجے 8 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس شام سوا 6 کے بجائے،رات 8 بجے 1 گھنٹے 45 کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں