عمران خان نے حکومتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دے دی ہے، علی ظفر

بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف تمام کیسزپہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، اب مجھے اپنے لیے کچھ نہیں چاہیے، رہنما پی ٹی آئی


اسامہ اقبال January 08, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان سے ملے بغیر حکومتی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بڑا واضح کہا کہ میرے مطالبات ان لوگوں کے لیے ہیں جو بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں یا وہ لوگ جو بڑے عرصے سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی نہیں مانگ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اپنے سارے کے سارے کیس عدالتوں سے جیتوں گا کیونکہ وہ اتنے بے بنیاد کیسز ہیں ان میں کوئی دعویٰ حقیقت ہی نہیں ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف جتنے کیسز ہیں پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، اب مجھے اپنے لیے کچھ نہیں چاہیے۔

عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل تو ملتے رہتے ہیں میں تو آج بھی ملا ہوں لیکن ہماری سیاسی پارٹی کو ملنے نہیں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی ملے گی تو تحریری ڈرافٹ دینے یا نہ دینے پر گفتگو ہو گی، حکومت نے پہلے اصرار کیا کہ آپ تحریری طور پر مطالبات دیں، ہم نے جب وقت مانگا کہ ہمیں ٹائم دے دیں اگر اج ملاقات کرنے دے دیتے تو کل تحریری طور پر مطالبات آ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ بہرحال اب وہ معاملہ ختم ہو گیا کہ خان صاحب نے یہ کہہ دیا ہے کہ ٹھیک ہے میرے ملے بغیر بھی یہ تحریری طور پر دے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں