بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے طلاق لے کر ڈانسر سے تعلقات قائم کرلیے؟ تصویر وائرل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہال اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبر یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری ورما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد سامنے آئی۔
جوڑی کے علیحدہ ہونے کی خبروں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھنا شری کے کسی اور سے تعلقات شروع ہوگئے ہیں اس لیے وہ یوزویندر سے علیحدگی چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہاردک کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں
قیاس آرائیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسٹار اسپنر نے مبینہ طور پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کر دیا جس میں دھناشری شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک، نہ تو چاہل اور نہ ہی دھناشری ورما نے افواہوں پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کو ان کی کیمسٹری اور متحرک شخصیات کی وجہ سے سراہا گیا تھا۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ساتھی کوریوگرافر پراتیک اتکر کے ساتھ دھناشری کی ایک تصویر آن لائن وائرل ہوئی۔
دھنا شری کی ڈیٹنگ
تصویر میں دونوں سیاہ لباس میں نظر آئے اور مبینہ طور پر ڈانس ریئلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' کے بعد بنائی گئی تھی۔
دھناشری ورما اور پراتیک اتکر بھی ڈانس پارٹنر رہے ہیں اور کئی شوز میں ایک ساتھ پرفارم کر چکے ہیں۔
پراتیک اتیکر کون ہے؟
ممبئی سے تعلق رکھنے والے کوریوگرافر پراتیک اتیکر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک نمایاں نام بن کر ابھرے ہیں۔ ڈانس رئیلٹی شوز میں مقابلہ کرنے سے لے کر کوریوگرافر تک کا ان کا سفر متاثر کن رہا ہے۔
پراتیک نے فلم انڈسٹری کے کچھ مشہور ناموں کے ساتھ کام کیا ہے، جن میں سلمان خان، پریانکا چوپڑا، مادھوری ڈکشٹ، اور نورا فتحی شامل ہیں۔ اداکاروں کے ساتھ اپنے کام کے علاوہ، پراتک نے کرن جوہر اور مونی رائے جیسے انڈسٹری کے ہیوی ویٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
دھنا شری اور پراتیک کی حال ہی میں ایک ساتھ تصویر سامنے آئی جس کے بعد قیاس آرائیوں نے مزید جنم لیا ہے اور صارفین نے کوریو گرافر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پراتیک نے انسٹاگرام پر ذو معنی پوسٹ بھی شیئر کی جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔