4میجروں کی فیصلے کی نقول نہ دینے کیخلاف پٹیشن دائر

ملٹری کورٹ میں اپیل کیلیے نقول دینے کاحکم دیاجائے،ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے استدعا


Numainda Express September 23, 2012
ملٹری کورٹ میں اپیل کیلیے نقول دینے کاحکم دیاجائے،ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے استدعا

فوجی عدالت سے مبینہ طورپرحکومت کیخلاف بغاوت کرنے کے الزام میں سزا یافتہ چاروں فوجی افسران نے مجازاتھارٹی کی طرف سے سنائی گئی۔

سزاکے فیصلے اور چارج شیٹ کی نقول فراہم کرنے سے انکارپر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں باقاعدہ پٹیشن دائرکردی ہے۔ کرنل (ر)انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دائر پٹیشن میں موقف اختیارکیاہے کہ اس کیس میں چاروں فوجی افسران کوگزشتہ سال مئی میں گرفتارکیا گیا تھا،میجر سہیل اکبرکو3سال،میجر عنایت کو18ماہ،میجر جواد بصیرکو2 سال اور میجرافتخار احمدکو18ماہ قیدکی سزائی گئی تھی۔ انھوں نے سزا کیخلاف اپیل آف ملٹری کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے مگرمجاز اتھارٹی نے اس بابت تمام متعلقہ نقول فراہم کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے انکارکر دیاہے،مجاز اتھارٹی کو یہ تمام نقول فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں