روہت شرما اور سابق مینیجر کا کوہلی کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب

ویرات کوہلی کو مسلسل نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی پی آر ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حق اور ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کیلیے مہم شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد مشہور شخصیات نے ایک دم سے روہت شرما سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں بھارت کا زبردست کپتان قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما کے حق میں مہم ویرات کوہلی کی سابق مینجر ہنٹی سجدہ نے چلائی اور متعدد اہم شوبز و دیگر شخصیات سے روہت کے حق میں ٹویٹس و اسٹیٹس شیئر کروائے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس مہم کا بڑا مقصد کوہلی کو نیچا دکھانا بھی تھا۔ بالی ووڈ کی شخصیات نے شرما کے حق میں ٹویٹس کیں اور انہیں بے لوث قرار دیا۔

ویرات کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ روہت اور کوہلی کی سابق مینیجر نے شہرت کو نقصان پہنچانے کے منصوبے پر کام شروع کیا اور اب یہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ٹویٹ کرنے والی تقریباً تمام مشہور شخصیات کسی نہ کسی طرح دھرم سے وابستہ ہیں اور بالواسطہ طور پر دکھا رہی ہیں کہ کس طرح خراب فارم میں رہنے والے روہت نے خود کو ڈراپ کیا، لیکن اسی سفر سے گزرنے والے کوہلی نے ایس سی جی ٹیسٹ میچ کھیلنا جاری رکھا۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }