لندن کے اہم شاپنگ مرکزمیں بم کی اطلاع، علاقہ خالی کرالیا گیا

ریجنٹ اسٹریٹ میں کار میں بم کی اطلاع پرعلاقے کو گھیرے میں لے کر بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک January 08, 2025
ریجنٹ اسٹریٹ لندن کا اہم شاپنگ ہب گرداناجاتا ہے—فوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیا

LONDON:

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے اہم شاپنگ مرکز ریجنٹ اسٹریٹ میں بم کی اطلاع پر علاقے کو بند کرکے پولیس نے کارروائی کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ریجنٹ اسٹریٹ کو پولیس نے بند کردیا گیا اور علاقے کو بم کی اطلاع کے خطرے پرخالی کروایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریجنٹ اسٹریٹ لندن کے اہم شاپنگ ہب کے طور پر جانا جاتا ہے اور بم کی اطلاع پر علاقے سے بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ مشتبہ گاڑی میں بم کی موجودگی کی اطلاع ہے اور پولیس نے مشتبہ گاڑی کے گرد گھیرا ڈال دیا اور واقعے کی جگہ پرایک کنٹرولڈ دھماکا کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں