ن لیگ نے اپنے اوپننگ بلے باز افتخارچوہدری کو میدان میں اتاردیا شیریں مزاری

سابق چیف جسٹس کی جانب ہتک عزت کے نوٹس کا تحریک انصاف بھرپورجواب دے گی، مزکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری


ویب ڈیسک July 25, 2014
آزادی مارچ سے ملک میں جمہوریت کمزور نہیں بلکہ مستحکم ہوگی، شیریں مزاری فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو نشانہ بنانے کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی شکل میں اپنے اوپننگ بلے باز کو میدان میں اتار دیا۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے جس کے ذریعے ہمیں حکومت اور سابق چیف جسٹس کے درمیان گٹھ جوڑ اور خاص طور پر عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بےنقاب کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے ہتک عزت کے نوٹس کا تحریک انصاف بھرپور جواب دے گی، ہمارے پاس نہ صرف سابق چیف جسٹس کے خلاف دھاندلی کے ثبوت ہیں بلکہ اس کے بھی ثبوت ہیں کہ انہوں نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح اپنے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں اعلیٰ عہدہ دلوایا۔

آزادی مارچ سے متعلق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے ملک میں جمہوریت ڈی ریل نہیں بلکہ 14 اگست کو دھاندلی کے بڑے منصوبے کو بے نقاب کرنے کے بعد ملک میں جمہوریت کو مسحتکم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |