بھارتی اداکارہ کے گھر چوری کی سنسنی خیز واردات

اداکارہ کو آخری بار فلم جئے ممی دی میں سونالی سیگل اور سنی سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں کے گھر سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار، 35,000 روپے نقد اور کچھ غیر ملکی کرنسی چوری ہو گئی۔ یہ واقعہ پیر کے روز ممبئی کے علاقے کھار میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، چوری کا الزام 37 سالہ سمیر انصاری پر ہے، جو اداکارہ کے فلیٹ میں رنگ و روغن کی ٹیم کے حصے کے طور پر 28 دسمبر سے 5 جنوری تک کام کر رہا تھا۔

ملزم نے ایک غیر مقفل الماری کا فائدہ اٹھا کر قیمتی سامان چرایا۔ چوری کے بعد، انصاری نے مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم سے ایک پارٹی بھی منعقد کی۔

اداکارہ پونم ڈھلوں جوہو میں رہتی ہیں، لیکن اکثر وقت کھار والے فلیٹ میں گزارتی ہیں جہاں ان کا بیٹا انمول رہائش پذیر ہے۔

پونم ڈھلوں کو آخری بار فلم جئے ممی دی میں سونالی سیگل اور سنی سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا۔ وہ پتھر کے انسان، جے شیو شنکر، رامیا وستاویا، اور بٹوارہ جیسی کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔


 

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }