4 برس بعد پی آئی اے کی پیرس کیلیے پہلی پرواز پر مسافروں کا رش، تمام سیٹیں بُک

پیرس کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہوگی، یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی، ترجمان پی آئی اے

کراچی:

پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہوگی جس کی تمام سیٹیں بُک ہوچکی ہیں۔ 

4سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے آیا ہے کہ اور 10 جنوری کو اسلام اباد سے پیرس  جانے اور پیرس سے آنے  والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت  ہوچکی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیرس کی دوطرفہ پرواز کی اکانومی کی کلاس کی تقریباً تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں،  پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق  طیارے میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے،اور پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی  کی صرف گیارہ نشستیں باقی بچی ہیں، اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریباً 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں، صرف ایگزیکٹو اکنامی کی کچھ نشتیں باقی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }