OKARA:
تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں درندہ صفت شخص نے گونگے، بہرے بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع محلہ احمد آباد میں کم سن بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، بچے کے والد کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اس کا آٹھ سالہ بیٹا جو قوت گویائی و قوت سماعت سے محروم ہے وہ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گیا تھا کہ ملزم احمد اسے پتنگ اڑانے کے بہانے چھت پر لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچے سے بدفعلی کرنے کے بعد ملزم احمد فرار ہوگیا تھا جسے آٹھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے بعد متاثرہ بچے کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔