سارک اسنوکر چیمپئین شپ، روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو نسیم کے ہاتھوں شکست

عالمی چیمپیئن محمد آصف نے گروپ اے میں اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں فتح سمیٹی تھی


ویب ڈیسک January 08, 2025
(فوٹو: فائل)

COLOMBO:

تیسری سارک اسنوکر چیمپئین شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف کے بعد سابق عالمی جونیئر چیمپئین محمد نسیم اختر نےبھی اپنا دوسرا گروپ میچ جیت لیا جہاں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری تیسری سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے دوسرے دن گروپ اے میں پاکستان کے محمد نسیم اختر نےسخت مقابلے کے بعد بھارتی حریف ہارس گپتا کو2-4 سے شکست دے دی۔

نسیم اختر نے گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کےسوسانتھا بوتھیجو کو 0-4 سے قابو کیا تھا،راونڈ  لیگ  کے پہلے میچ میں گروپ سی کے ٹاپ سیڈ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئین محمد آصف نے میزبان کھلاڑی مورو گیسو پراتھپ کو 0-4 سے مات دینے کے بعد دوسرےمیچ میں بنگلا دیش کے احمد نظام الدین کے خلاف 1-4 سے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں