مہیش تھکشانا 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر بن گئے

ٹھیکشانا نے 8 اوورز میں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک January 09, 2025

کرکٹ کی دنیا میں سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سال 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر بن گئے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے، جہاں بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا۔

بارش کی وجہ سے میچ کا وقت کم کر کے 37 اوورز فی اننگز کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔

سری لنکا کے آف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ ٹھیکشانا نے 35ویں اوور کی آخری 2 گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ناتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا، اور پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری کو بھی آؤٹ کیا۔ وہ نیوزی لینڈ کی زمین پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن بولر بن گئے۔

ٹھیکشانا نے 8 اوورز میں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

256 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 31ویں اوور میں 142 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں