سعودی وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کو مسترد کیا

ممالک کی خود مختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کیا جائے، سعودی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک January 09, 2025

سعودی وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستوں کی خود مختاری پر صریح حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن ، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا۔

سعودی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ اقدامات قابض حکام کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ممالک کی خود مختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کیا جائے تاکہ خطے کو مشکلات سے بچاتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں