ہماری شادیاں دیکھ کر لگتا ہے پاکستان امریکا کو قرضہ دیتا ہے، خالد انعم

یہاں ہر شخص اپنی حیثیت سے کئی گنا زیادہ خرچ کر رہا ہے، خالد انعم


ویب ڈیسک January 09, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی خراب معاشی صورتحال اور عوام کے متضاد رویوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

 انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طنزیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شادیوں پر بے تحاشہ پیسہ برباد کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرض دیتا ہو۔  

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص اپنی حیثیت سے کئی گنا زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا۔ خالد انعم نے لکھا کہ اتنے پیسے ضرور کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر کو بلائیں، وکیل کو نہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ خالد انعم سماجی مسائل اور ملکی حالات پر اکثر دلچسپ انداز میں اظہار خیال کرتے ہیں، جو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں