پرائیویٹ حج بکنگ کی تاریخ سامنے آگئی

پرائیويٹ حج آرگنائزيشن اور وزارت مذہبى امور كے درميان معاملات طے پا گئے


ویب ڈیسک January 09, 2025

اسلام آباد:

پرائیويٹ حج آرگنائزيشن اور وزارت مذہبى امور كے درميان معاملات طے ہوگئے جس کے تحت جمعہ 10 جنوری سے بکنگ شروع ہوگی۔

اپنے ویڈیو بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ معاملات طے ہونے کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ کا آغاز بھی کل سے شروع ہو جائے گا، سرکاری کوٹہ اور پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لیے حکومت پاکستان معاملات کو بہتر بنائے گی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ سعودى عرب اور پاكستان كے قوانين پر عمل لازم ہے۔

واضح رہے کہ وفاقى وزير مذہبى امور چوہدرى سالک حسين نے گزشتہ روز اس حوالے سے اجلاس كى صدارت کی جس میں پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفى، سيکریٹرى مذہبى امور ذوالفقار حیدر اور چيئرمين ہوپ ناصر خان موجود تهے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں