پرائیویٹ حج بکنگ کی تاریخ سامنے آگئی
پرائیويٹ حج آرگنائزيشن اور وزارت مذہبى امور كے درميان معاملات طے ہوگئے جس کے تحت جمعہ 10 جنوری سے بکنگ شروع ہوگی۔
اپنے ویڈیو بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ معاملات طے ہونے کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ کا آغاز بھی کل سے شروع ہو جائے گا، سرکاری کوٹہ اور پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لیے حکومت پاکستان معاملات کو بہتر بنائے گی۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا کہ سعودى عرب اور پاكستان كے قوانين پر عمل لازم ہے۔