کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 8 تا 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے

کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں—فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 8 تا 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }