ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے عامر حیات کی تقرری عدالت میں چیلنج

عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے تقرری خلاف قانون ہے، درخواست
Express NewsExpress News

پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او تعیناتی کو پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے چینلج کیا ہے۔

درخواست میں موقف ہے کہ عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے تقرری خلاف قانون ہے۔

مزید پڑھیں؛ ائیروائس مارشل عامرحیات دوبارہ پی آئی اے کے سربراہ مقرر

جنرل سیکریٹری پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن صفدر انجم کا کہنا ہے کہ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے دی، درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو ایئر وائس مارشل عامر حیات کو دوبارہ پی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر حیات مستقل سی ای او کی تعیناتی تک قائم مقام سی ای او تعینات رہیں گے۔

اس سے قبل، خرم مشتاق قائم مقام سی ای او پی آئی اے کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }