چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ؛ پی سی بی حکام کو صائم کی رپورٹس کا انتظار

کرکٹر جمعرات کو ڈاکٹر ڈیوڈ سے ملاقات کریں گے، میڈیا رپورٹس


ویب ڈیسک January 09, 2025

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔


کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کریں گے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب لندن میں اپنی انجری کی نوعیت کی تشخیص کیلئے ڈاکٹر لکی جیاسیلان سے ملے ہیں، جو ایک کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک فٹ اینڈ ٹخنوں کے سرجن ہیں۔ 

مزید پڑھیں: صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ کے ہمراہ لندن روانہ 

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے مشاورت کے دوران صائم ایوب کیساتھ موجود تھے، جمعرات کو ڈاکٹر ڈیوڈ کے ساتھ فالو اپ اسسمنٹ شیڈول ہے تاکہ ان کی صحت یابی کی حد اور کرکٹ میں واپسی کیلئے ممکنہ ٹائم لائنز کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، انجرڈ صائم کی ابتدائی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں