پی ایس ایل10؛ پلیئر ڈرافٹ کا نظرثانی شدہ پک آرڈر کیا ہوگا؟

پہلی باری کس فرنچائز کو ملے گی، تفیصلات منظر عام پر


ویب ڈیسک January 09, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کی تفیصلات منظر عام پر آگئیں۔


پی سی بی کی جانب  سے جاری کردہ نئے نظرثانی شدہ فارمیٹ کے مطابق اب پلئیر ڈرافٹ کیلئے پلاٹینم کیٹیگریز کو 3 سے کم کرکے 2 تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگریز میں بھی اب 3 کے بجائے 1 ایک پلئیر منتخب کیا جاسکے گا۔

گولڈ کیٹیگریز کو 3 سے کم کرکے 2 اور سلور کیٹیگریز کو 5 سے کم کرکے 3 کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان

نظرثانی شدہ پک آرڈر لاہور قلندرز پلاٹینم 1 کیٹیگری میں پہلا انتخاب کرے گی، اس کے بعد کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر آئے گا۔

پلاٹینم 2 کیٹیگری میں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا انتخاب ہوگا بعدازاں کراچی کنگز کی باری آئے گی۔  

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول ہے، جس کیلئے 6 فرنچائزز 13 جنوری کو ڈرافٹس میں کھلاڑیوں کو چناؤ کریں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کون سا غیر ملکی کھلاڑی کِس کیٹیگری میں شامل؟

قبل ازیں پلئیرز ڈرافٹ کی تقریب گوادر میں شیڈول کی گئی تھی تاہم اچانک لاجسٹک مسائل کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں