حسان نیازی ماموں پر گئے ہیں جو دہشتگردی، فساد پروموٹ کرتے ہیں، عظمی بخاری

حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے، وزیراطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک January 09, 2025

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے ہیں جو دہشتگردی اور فساد پروموٹ کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر حفیظ اللہ نیازی کی تنقید بے بنیاد ہے۔ حفیظ اللہ نیازی یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ ان کا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا ہے۔ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے۔

عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر کردی۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کررہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں