متحدہ عرب امارات؛ پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ، بینک اسٹیٹمنٹ کی حد بھی بڑھا دی

پاکستانیوں کے لیے کم سے کم بینک اسٹیٹمنٹ 10 لاکھ روپے، کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ بھی لازمی


ویب ڈیسک January 09, 2025

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے لیے پاکستانیوں پر کم سے کم بینک اسٹیٹمنٹ 10 لاکھ روپے کی شرط عائد کردی۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر صادق صابرنے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا کی درخواستوں کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ 10 لاکھ روپے، کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت ہے۔

صادق صابر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ویزا مسترد ہونے کی شرح مبینہ طور پر 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ اماراتی حکومت کی جانب سے سخت شرائط عائد کرنا ہے۔

صادق صابر نے انکشاف کیا کہ صرف لاہور سے روزانہ 2 ہزار کے قریب ویزا درخواستیں جمع ہوتی ہیں جن میں سے 99% درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ درخواست مسترد ہونے پر درخواست دہندگان کو 1,500 سے لے کر 2,000 درہم تک کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صادق صابر نے کہا کہ ویزا درخواستوں اور ہوٹل کی بکنگ کی فیسیں بھی ناقابل واپسی ہیں جو درخواست دہندہ  کے مالی بوجھ کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں