شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیکر رشوت لینے والا اہلکار گرفتار

بابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ 50 ہزار روپے کے نوٹ برآمد کرلیے گئے، اینٹی کرپشن


ویب ڈیسک January 09, 2025

راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ مارا۔ کانسٹیبل بابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ 50 ہزار روپے کے نوٹ برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں