سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کتنے ارب روپے خرچ ہوئے؟

رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے

اسلام آباد:

رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے، وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب  69 کروڑ روپے اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }